غریب کے گھر تک اس کا حق پہنچائے بغیرخاموش نہیں بیٹھوں گا: وزیراعظم مودی

,

   

بی جے پی نے اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرلی ہے۔ پارٹی کو اتراکھنڈ، منی پور اور گوا میں بھی جیت ملی ہے۔ اسی کے سبب بی جے پی ہیڈ کوارٹر پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے پارٹی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان کی جمہوریت کا جشن ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے الیکشن میں حصہ لینے والے سبھی رائے دہندگان کو مبارکباد دی۔اس سے قبل، بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں وزیر اعظم مودی اور کارکنان کا استقبال کرتے ہوئے بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کہا، ’آج الیکشن کے نتائج جو بی جے پی کے حق میں یکطرفہ آئے ہیں، اس کی وجے یاترا کے ضمن میں ا تنی بڑی تعداد میں آپ سب لوگ آئے ہیں۔ بی جے پی کے کروڑوں کارکنان کی طرف سے میں وزیر اعظم کا استقبال کرتا ہوں، شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔