غزہ اور لبنان سے متعلقG20کا اعلامیہ

   

ریو: برازیل کی میزبانی میں ریو دی جنیرو میں منعقدہ 19ویں جی 20 سربراہی اجلاس کے پہلے دن غزہ، لبنان اور یوکرین میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے ایک بیان شائع کیا گیا۔اعلامیہ میں اسرائیلی حملے کی زد میں غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کو ’تباہ کن‘ قرار دیتے ہوئے خطے میں انسانی امداد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔فلسطینیوں کو حق خود ارادیت حاصل ہونے پر زور دیتے ہوئے دو ریاستی حل تجویز کیا گیا۔اسرائیل۔لبنان سرحدوں پر جامع جنگ بندی کے قیام کی حمایت کی گئی ہے۔اعلامیہ میں یوکرین میں جنگ کے عالمی خوراک اور توانائی کی سلامتی پر منفی اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے پائدار امن کی حمایت کی گئی ہے