واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے گذشتہ روز عرب سربراہ اجلاس میں غزہ پٹی کی تعمیر نو سے متعلق پیش کیے گئے مصری منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ منصوبہ غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کا علاج نہیں ہے۔وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے کہا کہ حالیہ منصوبہ اس حقیقت کا حل پیش نہیں کرتا کہ غزہ رہنے کیلئے مناسب نہیں ہے۔ ملبے اور غیر ناکارہ گولہ بارود کے بیچ آبادی کا رہنا ممکن نہیں ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ اب بھی حماس سے پاک غزہ کی تعمیر نو کیلئے اپنے وژن پر قائم ہیں۔ برائن نے زور دیا کہ امریکہ اس مسئلے کے سلسلے میں مزید بات چیت کا خواہاں ہے۔