غزہ میں اسرائیلی بمباری24 گھنٹوں میں172 فلسطینی شہید

,

   

غزہ: اسرائیلی فوج کے حملوں میں کمی نہ آسکی، سفاک فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 172 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فوج نے طولکرم میں تمام داخلی راستے بندکردیے اور بلڈوزر کے ذریعے فلسطینی املاک کو تباہ کیا جارہا ہے ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ مسترد کردیا۔ خان یونس کے ناصر ہاسپٹل کے حالات ناقابل برداشت ہو چکے ہیں وہاں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر کے مطابق اسرائیل نے ہاسپٹل کے آس پاس کے علاقوں پر حملہ کیا، جس سے ہزاروں لوگ نقل مکانی کر گئے ۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے ، جس کی وجہ سے غزہ کے عوام، پیرامیڈکس اور دیگر عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ غزہ میں الشفا ہاسپٹل کے قریب ایک اپارٹمنٹ بلاک پر اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 12 ہو گئی ہے ۔ طولکرم کیمپ سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فلسطینی کی لاش ملی، 44 گھنٹے تک جاری رہنے والے اسرائیلی چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 8 افراد مارے گئے ، سفاک فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 172 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ 7اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 24 ہزار 620 افراد ہلاک اور 61 ہزار 830 زخمی ہوئے ، 7 اکتوبر کو حماس کے حملے سے اسرائیل میں مرنے والوں کی نظر ثانی شدہ تعداد ایک ہزار 139 ہے ۔