غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے ، 14افراد ہلاک

   

غزہ: غزہ میں نصرت پناہ گزین کیمپ میں ایک مکان کو نشانہ بناکر کئے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 14 فلسطینیوں کی موت ہو گئی۔یہ اطلاع فلسطینی طبی ذرائع اور عینی شاہدین نے منگل کو دی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے کیمپ میں ابو یوسف خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بنایا، حملے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔طبی ذرائع نے بتایا کہ فضائی حملے میں بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔اس سے قبل غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ پٹی میں ہلاکتوں کی تعداد 33,360 تک پہنچ گئی ہے ۔