غزہ میں جنگ مزید 6ماہ جاری رہ سکتی ہے : نیتن یاہو

   

تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں جنگ کا تیسرا مرحلہ تقریباً 6 ماہ تک جاری رہے گا۔اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن کے اے این کی خبر کے مطابق،نیتن یاہو نے وزراء سے ملاقات میں غزہ کی پٹی پر حملوں کے بارے میں معلومات دیں۔ اجلاس میںبتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو غزہ کی پٹی کے شمال میں شروع ہونے والی جنگ کے تیسرے مرحلے کو ختم کرنے میں چھ ماہ لگیں گے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے پہلے کہا تھاکہ فضائی حملوں کامرحلہ 3 ہفتے کا ہوگا اور ایسا ہی ہوا، ہم نے کہا کہ دوسرا مرحلہ زمینی آپریشن 3 ماہ پرمشتمل ہوگا، اور ایسا ہی ہوا اب تیسرا مرحلہ کنٹرول اور خاتمے میں 6 ماہ لگیں گے۔ کے اے این کی خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں فوجیوں کی تعداد کو کم کر کے اضافی فوجیوں کی تعداد میں کمی کی اور اپنے فوجیوں کو ایک منظم طریقے سے واپس بلا لیا تاکہ ان کی تجدید اور انہیں توجہ مرکوز انداز میں جنگ کے لیے تیار کیا جا سکے۔خبروں میں بتایا گیا کہ اس مرحلے کے دائرہ کار میں غزہ میں زمینی حملے ختم ہونے کی توقع ہے، فوجیوں کی تعداد کم کر دی جائے گی، اضافی فوجیوں کو فارغ کر دیا جائے گا اور ٹارگٹ حملے شروع ہو جائیں گے۔خبر میں یہ بھی کہا گیا کہ تیسرے مرحلے میں غزہ کی پٹی میں ایک سیکورٹی زون قائم کرنے کا تصور ہے۔