غزہ میں شہید صحافی کی بہن کی ویڈیو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

   

غزہ: اسرائیلی فوج کے ظلم و بربریت کے نتیجے میں گزشتہ دنوں شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے صحافی حمزہ الدحدوح کی بہن خولود وائل اب بھی شدید صدمے سے نڈھال ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہید صحافی حمزہ الدحدوح کی غمزدہ بہن کی شدت غم سے نڈھال ویڈیو کو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہے ، اور لوگ ان سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔شہید صحافی کی بہن خولود وائل نے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے ، جس میں وہ افسردگی کی حالت میں اپنے بھائی حمزہ کو یاد کرتے ہوئے اس کیلئے دعا کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔خولود وائل کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی غمزدہ ہیں اور اپنے تبصروں کے ذریعے انہیں تسلی دینے کی کوشش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ الجزیرہ کے بیورو چیف وائل الدحدوح کے بیٹے حمزہ الدحدوح گزشتہ دنوں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے ۔وہ خان یونس میں ساتھی صحافی کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہے تھے ، کہ اس دوران اسرائیلی فوج نے انہیں نشانہ بنایا۔حمزہ الدوحدوح نے 31 دسمبر کواپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی کی تھی جس میں وہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے اپنے خاندان کے افراد کو یاد کرتے نظر آئے ۔