غزہ میں صورتحال ناقابل برداشت

   

شہریوں کی حفاظت ضروری: صلیب احمر سربراہ
غزہ : صلیب احمر کی صدر نے پیر کو جنگ زدہ غزہ میں پہنچنے پر کہا ہے کہ فلسطینی علاقہ میں شہریوں کو محفوظ بنانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا غزہ میں انسانی مشکلات اور مصائب ناقابل بیان ہو چکے ہیں۔صلیب احمر کی سربراہ مرجانا سپولجارک کا علاقہ کا دورہ ممکنہ طور پر کئی مراحل میں ہو گا۔ جیسا کہ وہ آنے والے ہفتوں میں اسرائیل کو دورہ بھی کرنے والی ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ‘میں غزہ پہنچ گئی ہوں، مگر یہاں انسانی مشکلات ناقابل برداشت ہیں۔ یہ ناقابل قبول ہے کہ غزہ میں شہریوں کیلئے کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں ہے۔ جاری فوجی محاصرے میں کوئی ایسا اقدام ممکن نہیں جسے ان مشکلات میں انسانی ردعمل کہا جا سکے۔’اندازہ کیا جا رہا ہے کہ بین الاقوامی صلیب احمر کمیٹی جن کا ادارہ آجکل حماس اور اسرائیلی دونوں کی تنقید کا نشانہ بن رہا ہے آنے والے دنوں میں غزہ میں کچھ بفرزونز جیسی محفوظ تقسیم کو دیکھنا چاہتا ہے تاکہ محفوظ حصوں میں محدود کیے گئے جنگ زدہ فلسطینیوں کو انسانی رد عمل کے ثمرات یعنی انسانی بنیادوں پر امداد فراہم ہو سکے۔