غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری شہید فلسطینیوں کی تعداد 74 ہزار ہوگئی

   

غزہ :20ستمبر ( یو این آئی ) غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے نسل کشی کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور جنگ کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 74 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال سے جاری اسرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خدشات ہیں کہ جاری حملے میں شہید فلسطینیوں کی حتمی گنتی مکمل ہونے پر یہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔