غزہ پراسرائیلی حملوں میں مزید107 فلسطینی شہید

,

   

غزہ: غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید107 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں اس طرح اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار 947 تک پہنچ گئی ہے۔ فلسطین وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدری نے غزہ کی پٹی پر 126 روزہ اسرائیل حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے غزہ میں مزید 107 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس طرح اموات کی کل تعداد 27 ہزار 947 تک پہنچ گئی ہے۔ حالیہ حملوں میں زخمی ہونے والے 142 فلسطینیوں کے ساتھ غزہ کی پٹی میں زخمیوں کی کل تعداد بھی 67 ہزار 459 ہو گئی ہے۔ قدری نے کہا ہے کہ ملبے تلے اور راستوں کے کناروں پر بھی نعشیں موجود ہیں۔ اسرائیلی فورسز کی رکاوٹ کے باعث صحت کی ٹیمیں اور سول ڈیفنس کا عملہ ان نعشوں تک نہیں پہنچ پا رہا۔