غزہ پر مستقل قبضہ کرنے کاکوئی ارادہ نہیں: نیتن یاہو

   

تل ابیب :اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر مستقل قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد غزہ کو حماس سے پاک کرانا اور اسرائیلی شہریوں کی بازیابی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ ان مقاصد کے حصول کے بعد غزہ سے فوج نکال سکتے ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے رجوع کر رکھا ہے۔