غزہ کی مدد کیلئے 31 واں طیارہ مصر روانہ

   

ریاض :غزہ کے لیے جاری عوامی عطیات مہم کے تحت سعودی عرب سے 31 واں طیارہ روانہ ہوگیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق ریاض سے مصر کے ابو عریش ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے طیارے میں 25 ٹن سامان موجود ہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ طیارے میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز موجود ہیں‘۔سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے فضائی امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سمندری ذریعہ سے بھی ضروری اشیا کی ترسیل جاری ہے۔واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عوامی عطیات مہم جاری ہے۔