غزہ کے فلسطینیوں کو مصر یا اردن کی طرف جلا وطن کرنے کا خیال ناقابل قبول :جرمنی

   

برلن : جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو مصر یا اردن کی طرف جلاوطن کرنے کا خیال ناقابل قبول ہے۔دارالحکومت برلن میں اپنی پارٹی کے انتخابی پروگرام میں شریک ایک شخص کے اس سوال کے جواب میں کہ “جرمنی، جنگی جرائم کے مرتکب ملک ‘اسرائیل’ کو ہتھیار کیوں فراہم کر رہا ہے؟”شولز نے کہا ہے کہ اس معاملے میں نقطہ نظر دو ریاستی حل ہونا چاہیے۔ ایسی دو ریاستیں جہاں اسرائیل اور فلسطین امن کے ساتھ رہ سکیں۔ میریزاویہ نگاہ سے اس کا ٹھوس مطلب یہ ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو غزہ کی ذمہ داری بھی سنبھالنی چاہیے اور اسی سے دو ریاستی حل کا امکان پیدا ہونا چاہیے”۔شولز نے کہا ہے کہ ساتھ رہنا صرف اسی طرح ممکن ہے اور ہم اس کی حمایت کرنا جاری رکھیں گے۔انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر ان کے غزہ کے فلسطینیوں کو اردن اور مصر سمیت عرب ممالک میں منتقل کرنے سے متعلقہ بیان کے بارے میں کہا ہے کہ “کسی بھی قسم کی نو آبادیاتی منصوبہ بندیاں یا پھر غزہ کے لوگوں کو مصر یا اردن میں منتقل کرنے کا خیال ناقابل قبول ہے”۔