غیرملکیوں کے داخلے پر کویت نے لگایا عارضی امتناع

,

   

کویت۔ کویت نے اپنے فیصلے میں 7 فبروری سے دو ہفتوں کے لئے غیرملکیوں کے داخلے پر عارضی امتناع عائد کردیاہے۔ کویت کی کابینہ نے چہارشنبہ کے روز یہ فیصلہ لیاہے تاکہ مذکورہ خلیجی ملک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

کویت شہری کے فرسٹ ڈگری رشتہ دار اور ان کے ساتھ رہنے والے گھریلو ملازمین اس امتناع میں شامل نہیں ہوں گے


کویت نے قرنطین کو لازمی بنادیاہے
کویت کابینہ نے تمام آمد پر ایک ہفتہ کے ادارہ جاتی قرنطین کو لازمی کردیاہے۔ اگلے ایک ہفتہ کے لئے انہیں گھر میں قرنطین لازمی ہوگا۔

اس کے علاوہ 7فبروری سے ایک ماہ کے لئے تمام معاشی ادارہ فارمیسی اورسوپر مارکٹس کے علاوہ فوٹ سپلائی کرنے والے اداروں کو چھوڑ کر رات 8بجے سے صبح 5بجے تک بند رہیں گے۔

مذکورہ کابینہ نے تمام سالونس اور جمس کو بھی مکمل طور پر بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔کسی بھی قسم کے اجتما ع سے لوگوں کو باز رکھنے کے لئے مذکورہ کابینہ میں شادی خانوں کو کھولنے پر بھی پابند رکھی ہے۔


سعودی عربیہ نے تمام تقاریب کو منسوخ کردیا
درایں اثناء سعودی عربیہ نے مملکت میں تمام تقاریب پر عارضی روک لگادی ہے۔ فبروری کی 4تاریخ کے بعد سے دس دنوں تک یہ امتنا ع جاری رہے گا۔

قبل ازیں مملکت نے ارجنٹینا‘ برازیل‘ مصر‘ فرانس‘ جرمنی‘ ہندوستان‘ انڈونیشیاء‘ ائیرلینڈ‘ اٹلی‘ جاپان‘ لبنان‘ پاکستان‘ پرتگال‘ ساوتھ افریقہ‘ سویڈن‘ سوئزر لینڈ مذکورہ متحدہ عرب امارات‘ یوناٹیڈ کنگ ڈم‘ یوایس اے اور ترکی کے غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

سعودی پریس ایجنسی کے بموجب‘ مذکورہ امتناع غیر شہری سفیر‘ صحت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے اور ان کی گھر والوں پر عائد ہوگا۔

داخلی وزرات نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ امتناع ان 20ممالک کے ان لوگوں پر بھی عائد ہوگا جو امتناع کے نفاذ کے 14دنوں قبل بھی سفر کیاہے۔