غیر جانبدار علاقائی جماعتوں کو 120 نشستوں کا امکان : کے کویتا

   

حیدرآباد 19 مارچ ( پی ٹی آئی ) جو علاقائی جماعتیں بی جے پی یا کانگریس کے ساتھ نہیں ہیں انہیں آئندہ انتخابات میں 120 حلقوں سے کامیابی مل سکتی ہے اور وہ آئندہ حکومت کے قیام میں اہم رول ادا کرینگی ۔ ٹی آر ایس ایم پی کے کویتا نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کئی علاقائی جماعتوں سے رابطے میں ہے جو این ڈی اے یا یو پی اے کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر جماعتیں لوک سبھا انتخابات کے نتائج کی منتظر ہیں اور اس کے بعدہی وہ کوئی فیصلہ کر پائیں گی ۔