غیر قانونی طور پر فیٹنل سائٹریٹ انجکشنفروخت کرنے والے گرفتار

   

حیدرآباد : /26 جولائی (سیاست نیوز) ریاست کے انسداد منشیات کی خصوصی ٹیم TS-NAB نے ملکاجگری پولیس کی مدد سے 3 افراد کو گرفتار کرلیا جو غیرقانونی طور پر فیٹنل سائٹریٹ انجکشن فروخت کررہے تھے ۔ پولیس کے مطابق 39 سالہ سشیل کمار مشرا ساکن مولاعلی میڑچل اور اس کے دو ساتھی نیہا چنتمن راؤ بھاگوت اور بی اودئے کرن غیرقانونی طور پر فرضی این ڈی پی ایس لائسنس تیار کرتے ہوئے اس کی آڑ میں فیٹنل سائٹریٹ انجکشنس مارفین ٹائبلیٹس اور میڈازولام انجکشنس فروخت کررہے تھے ۔ مذکورہ انجکشنس عام مارکٹ میں فروخت کرنے پر پابندی ہے اور ان ادویات کو لائسینس یافتہ افراد ہی فروخت کرسکتے ہیں ۔ گرفتار افراد سشیل کمار اور اس کی بیوی نیہا چنتامن راؤ بھاگوت ممبئی کی روسن ہیلت کیر پرائیویٹ لمیٹیڈ سے مذکورہ انجکشنس فرضی لائسنس کے ذریعہ یہ کاروبار کررہے تھے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے 4 لاکھ مالیتی ممنوعہ انجکشنس ضبط کرلئے ہیں ۔ ب