لکھنو۔ اترپردیش میں یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں کہ سڑکوں کے کنارے مذاہب کے نام پر جو قبضہ کرتے ہوئے ڈھانچے تعمیر کئے گئے ہیں انہیں فوری ہٹادیاجائے۔
ریاستی وزرات داخلہ نے تمام ضلع مجسٹریٹ اور ڈیوثرنل کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ سڑکوں پر قبضہ کرتے ہوئے بنائے گئے تمام مذہبی مقامات کو ہٹادیاجائے۔
یکم جنوری2011کے بعد جو بھی اس طرح کے تعمیرات کئے گئے ہیں بلاکسی تاخیر کے اس کو ہٹادیاجائے۔ اس تاریخ سے قبل کی گئی تعمیرات کو حانگی اراضی میں منتقل کردیاجائے گا۔
تمام ضلع سربراہان کو اپنے مکتوب میں یوپی ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم اویناش اوستھی نے یہ احکامات جاری کئے ہیں۔ مذکورہ ڈویثرنل کمشنروں اور ضلع مجسٹریٹ سے استفسار کیاگیاہے کہ 14مارچ تک رپورٹ جمع کراتے ہوئے آگاہ کریں کے احکامات کے بعد کتنے مذہبی مقامات کو ہٹایاگیاہے۔
ذرائع کے بموجب کئی سالوں میں سڑکوں کے کنارے ہزاروں کی تعداد میں مذہبی ڈھانچے رونما ہوئے ہیں۔ وقت رہتے یہ ان ڈھانچوں میں توسیع کی گئی اور انہیں متقبل کردیاگیا اس کے علاوہ اطراف واکناف کی اراضیات پر بھی قبضے کئے گئے ہیں