غیر مجاز ہورڈنگس کو نکال دینے جی ایچ ایم سی کا اقدام

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) نے شہر میں لگائے گئے غیر مجاز اشتہاری اسٹرکچرس بشمول ہورڈنگس ، یونی پولز ، بس شیلٹرس ، گلوسائن بورڈس ، کمانوں اور الیکٹریکل پول کیوسکس کو نکال دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے چھ زونس میں ہر زون میں اس طرح کے تقریبا 200 ہورڈنگس اور دیگر اشتہاری اسٹرکچر ہیں ۔ پہلے اس سلسلہ میں نوٹس دینے کے باوجود غیر مجاز اسٹرکچرس کو بہت کم نکالا گیا ہے ۔ اس لیے کارپوریشن نے انہیں نکالنے کے لیے خانگی ایجنسیوں کی خدمات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔