فوڈ سیفٹی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس، عوامی صحت کا تحفظ اولین ترجیح
حیدرآباد۔16۔ مئی (سیاست نیوز) حکومت نے عوام کو غیر معیاری غذاؤں سے محفوظ رکھنے اور سمیت غذا کے واقعات سے نمٹنے کیلئے فوڈ سیفٹی عہدیداروں سے رجوع ہونے کی اپیل کی ہے۔ سمیت غذا کے واقعات کے علاوہ غذاؤں کی تیاری میں غیر معیاری اشیاء کے استعمال اور دیگر امور کے سلسلہ میں عوام فوڈ سیفٹی عہدیداروں سے فون نمبر 040-21111111 کے علاوہ ٹوئیٹر پر @AFCGHMC سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے عوام کو یقین دلایا کہ ٹوئیٹر پر کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے گی ۔ فوڈ سیفٹی عہدیدار معائنے کرتے ہوئے حقائق کا پتہ چلائیں گے ۔ اجلاس میں فوڈ سیفٹی ایجنسی ، انسٹی ٹیوٹ آف پریوینٹیو میڈیسن ، فوڈ سیفٹی انسپکٹرس اور محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔ وزیر داخلہ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ محفوظ غذاؤں کے بارے میں عوامی شعور بیدار کریں۔ ڈاکٹر سی سیوالیلا کمشنر فوڈ سیفٹی کے علاوہ سکریٹری ہیلت سید مرتضیٰ علی رضوے ، چیف منسٹر کے او ایس ڈی ڈاکٹر گنگادھر، چندر شیکھر ریڈی اور دیگر عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ ریاست میں غیر معیاری غذاؤں اور ملاوٹ شدہ غذاؤں کی تیاری اور فروخت کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ عوام کی صحب متاثر نہ ہوں۔ فوڈ سیفٹی عہدیداروں کے اجلاس باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہوں گے۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ غذا کی تیاری میں ملاوٹ کے نتیجہ میں عوام کو کئی بیماریوں کا خطرہ ہے جن میں ذیابطیس ، ہائپر ٹینشن اور گیاسٹرو سے متعلق عارضہ شامل ہیں۔ وزیر صحت نے غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ غذاؤں کی فروخت پر سخت کارروائی کی ہدایت دی۔ر