غیر مقیم ہندوستانیوں کے لئے الرٹ۔ پین‘ ادھارکارڈ رکھنے والوں کے لئے قطعی تاریخ جاری

,

   

غیرمقیم ہندوستانیوں او رشہریوں سے کہاگیاہے کہ وہ 31ڈسمبر2019تک ادھار کارڈس‘ پین کو لنک کرلیں۔اکنامک ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق اگر مقرر وقت پر پین کارڈ کو آدھار سے نہیں جوڑا گیاتو اس کو غیرضروری قراردیاجائے گا۔

حکومت ہند نے 28ستمبر کے روز کہاتھا کہ ”مستقبل اکاونٹ نمبر (پی اے این) کو ادھار کے ساتھ جوڑنے کی تاریخ 30ستمبر سے 31ڈسمبر تک بڑھادی گئی ہے“۔

سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکس(سی بی ڈی ٹی) کے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ ”ٹیکس ایکٹ1961کے تحت اختیار ات میں مذکورہ مرکزی حکومت کے وزیر مالیہ کے محکمہ کے اعلامیہ میں ترمیمات31مارچ2019کو لائے گئے اور حکومت ہند کی گزٹ بھی31اپریل2019کو شائع کی گئی ہے“۔

اس سے قبل بھی مرکزی حکومت نے 31مارچ سے 30ستمبر تک مقرر تاریخ میں توسیع کی تھی۔

پین ایک دس حرفی شناختی نمبر ہے جس کی اجرائی محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے کی جاتی ہے جو کسی بھی فرد کے معاملات کو جوڑتا ہے وہیں ادھار ایک بارہ حرفی عصری شناختی کارڈ ہے جس کو یوائی ڈی اے ائی نے جاری کیاہے