غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 634.96 ارب ڈالر ہو گئے

   

ممبئی: ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.23 ارب ڈالرسے بڑھ کر 634.96 بلین ڈالر ہو گئے ۔ جبکہ اس کے گزشتہ ہفتے 8.78 ارب ڈالر کی کمی سے 632.73 بلین ڈالر رہ گئے تھے ۔ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق فاریکس اثاثے جو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے ، 14 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.35 ارب ڈالر بڑھ کر 570.74 ارب ڈالر ہو گئے ۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 72.6 ارب ڈالر کے اضافے سے 39.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ۔اسپیشل ڈرائنگ رائٹس ( ایس ڈی آر ایس ) 12.3ارب ڈالر سے بڑھ کر 19.22 ارب ڈالراورانٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) کے ذخائرزیر جائزہ ہفتے میں 3.6 ارب ڈالر کے اضافے سے 5.24 بلین ڈالر ہو گئے ۔