پابندی ان لوگوں پر عائد نہیں ہے جو طبی طور پر ٹیکہ لینے سے مستثنیٰ ہیں۔
ابوظہبی۔ متحدہ عرب امارات نے کویڈ 19کے غیرٹیکہ شدہ شہریوں پر 10جنوری سے مکمل طور پر ٹیکہ لئے ہوئے لوگوں کے لئے ایک بوسٹر خوارک کے ساتھ سفری پابندی کااعلان کیاہے۔
مذکورہ ملک کے نیشنل ایمرجنسی کرائسیس اینڈڈیساسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی(این سی ای ایم اے) نے ہفتہ کے روز ایک ٹوئٹ میں کہا کہ”یواے ای غیرٹیکہ شدہ شہریوں کے لئے کویڈ19ٹیکہ کے ساتھ سفری امتناع 10جنوری 2022سے شروع ہوگااورمکمل ٹیکہ لگائے ہوئے لوگوں کے لئے بوسٹر لگانے ایک ضرورت ہوگا“
تاہم مذکورہ اتھاریٹی نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو طبی طورپر ٹیکہ لینے سے انسانی اور علاج کے معاملات میں مستثنیٰ ہیں تو ان پر یہ لاگو نہیں ہوگا۔
ایک ایسے وقت میں یہ سامنے آیاہے جو کویڈ 19کی قسم اومیکران تیزی کے ساتھ مختلف معاملات میں پھیل رہا ہے اور امریکہ ویوروپ میں لوگ اس کا شکار ہونے کے بعداسپتالوں میں داخل ہورہے ہیں۔