ماونٹ منگنوئی ۔نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کا آخری روز تک کھیلنا قابل تعریف ہے۔ کین ولیمسن نے پاکستان کے خلاف ٹسٹ میچ جیتنے پر کہا ہے کہ ہماری توجہ موجودہ وقت پر ہے، ہم ورلڈ ٹسٹ چمپیئن شپ کا فائنل کھیلنا چاہتے ہیں۔نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم نے بھی اچھا میچ کھیلا ہے۔ اس قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہم سے زیادہ اچھا کھیلا اور جیت گئے۔ابتدا میں وکٹیں حاصل کرنے کے لیے اچھی فیلڈنگ کرنا اہم ہے، شکست سے زیادہ مایوس نہیں، یہ ٹسٹ کرکٹ کا حسن ہے۔کپتان محمد رضوان نے ماونٹ منگنوئی ٹسٹ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد کہا کہ نیوزی لینڈ نے پورا ٹسٹ میچ اچھا کھیلا، ہم ابھی بھی سیریزمیں ہیں، ہم نے برا نہیں کھیلا۔ واضح رہے کہ ماونٹ منگنوئی ٹسٹ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے پاکستان کو101رنز سے شکست دیدی ہے۔یادرہے کہ آئی سی سی چمپئین شپ میں اس وقت ابتدائی تین مقامات کیلئے ہندوستان،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں دوڑ لگی ہے۔