سری لنکاکیخلاف ویمنس ایشیا کپ جیتنے کے بعد انڈین ٹیم کا ٹرافی لینے سے انکار
دبئی ۔14؍ستمبر ا( ایجنسیز ) ایشین کرکٹ کونسل نے یہ واضح کردیا کہ فاتح ٹیم کو ٹرافی صدر ایشین کرکٹ کونسل ہی سے ملے گی۔محسن نقوی اور دیگر عہدیدار اختتامی تقریب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے۔ محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہیں۔اے سی سی کے مطابق محسن نقوی نے سری لنکا کی ٹیم کو رنرز اپ ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے۔انڈین ٹیم نے سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ایشین کپ ویمن ٹائٹل جیتا تھا۔ تقریب ختم ہوگئی، انڈین ویمن ٹیم ٹرافی لینے نہیں آئی۔ہندوستان کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔محسن نقوی اس مرتبہ انتظار کرنے کے بجائے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اسٹیڈیم سے روانہ ہوگئے۔ ہندوستان نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھی، ہندوستان نے جینٹلمینز گیم کرکٹ کو ایک بار پھر نفرت کی سیاست کی نذر کر دیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے ذرائع کے مطابق ٹرافی دینے کا پروٹوکول مکمل طور پر طے تھا، ٹرافی فاتح ہندوستان ٹیم کو دینے کیلئے دستیاب تھی، ہندوستان ٹیم نے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ خود کیا، ہندوستان کی پچھلی ٹرافی بھی دستیاب ہے۔دبئی میں کھیلا گیا فائنل مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا، انڈین ٹیم نے دفاعی چمپئن سری لنکا 72 رنز سے ہراکر8ویں مرتبہ خطاب اپنے نام کرلیا۔انڈین ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور183 رنز کا اسکور بورڈ پر سجادیا۔184 رنز کے تعاقب میں سری لنکا ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔انڈین کوچ نے کہا کہ ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ بورڈ کا تھا۔
دفاعی چیمپئنز ٹیم کی جانب سے کپتان چماری اتاپتو نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے۔