فادرز ڈے پر سنجے دت اور بیٹی تریشالا دت کی خوبصورت تصاویر وائرل

   

ممبئی ۔22 ؍جون ( ایجنسیز) فادرز ڈے ہر والد کیلئے خاص دن ہوتا ہے جب بچے اپنے والد کے ساتھ وقت گزار کر اس رشتے کی اہمیت کا اظہار کرتے ہیں۔ بالی ووڈ شخصیات بھی اپنی خوشگوار یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ اسی سلسلے میں اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالا دت نے بھی فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد کے ساتھ گزارے گئے خوبصورت لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں نے بھی خوب پسند کیا ہے ۔سنجے دت اور ان کی پہلی بیوی رچا شرما کی بیٹی تریشالا دت ہے۔ سنجے دت اور رچا شرما نے 1987 میں شادی کی تھی اور 1988 میں تریشالا کی پیدائش ہوئی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ رچا شرما برین ٹیومر کے باعث 1996 میں انتقال کر گئیں جس کے بعد تریشالا کی پرورش زیادہ تر امریکہ میں ہوئی۔