اجمیر : صوفی بزرگ حضرت خواجہ فخر الدین حسن چشتی “سرواڈی” کا سالانہ عرس اتوار سے راجستھان کے اجمیر ڈویژن کے کیکری ضلع کے سرواڈ قصبے میں شروع ہوا۔ عرس میں پرچم کشائی کی تقریب ہفتہ کو ادا کی گئی تھی۔عرس کا جھنڈا ہر سال اسلامیمہینے کی ایک تاریخ سے پہلے درگاہ سرواڈ پر چڑھایا جاتا ہے ۔ گزشتہ رات چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے اب سرواڈی عرس آج یعنی یکم سے 9 تاریخ تک ہوگا اور عرس کی تکمیل قل کی رسومات کے ساتھ ہوگی۔ عرس کے آغاز کے پیش نظر قصبہ میں زائرین اور عقیدت مندوں سے مزید رونق بڑھ گئی ہے ۔سرواڈ والے خواجہ فخر الدین چشتی اجمیر کے خواجہ معین الدین حسن چشتی کے فرزند ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سرواڈی کے عرس میں اجمیر شریف سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد پہنچے گی۔
ساہو راجستھان پولیس کے ڈائرکٹر جنرل
جے پور: ہندوستانی پولیس سروس کے سینئر افسر اتکل رنجن ساہو نے آج راجستھان پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا۔ ساہو نے صبح پولیس ہیڈکوارٹر میں چارج سنبھالا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ڈی جی پی امیش مشرا کے وی آر ایس لینے کے بعد ساہو نگران ڈی جی پی کے طور پر کام کر رہے تھے ۔