فرانس میں احتجاج کا موسم طویل ہوگیا

   

پیرس ۔19جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں احتجاج کا موسم طویل ہوگیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 2018ء میں احتجاج شروع کرنے والے پیلی جیکٹ مظاہرین اب پینشن اصلاحات کیخلاف سڑکوں پرآگئے ہیں۔پیرس میں پیلی جیکٹ مظاہرین کی جانب سے مسلسل 62 ویں ہفتے بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرے کے دوران پولیس سے تصادم میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ 50 سے زائد کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب پینشن اصلاحات کیخلاف ملک کے کئی طبقات احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں۔