فرانس میں ایک دن میں کورونا سے ریکارڈ 418 افراد کی موت

,

   

٭ فرانس میں ایک دن میں 418 افراد کوروناوائرس کی وجہ سے موت کے شکار ہوگئے۔ ایک دن میں مرنے والوں کی ریکارڈ تعداد ہے۔ اس طرح فرانس میں اس مہلک وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,024 ہوگئی ہے۔ وزیراعظم ایڈوراڈ فلپ نے شہریوں کو انتباہ دیا ہیکہ حالات اور خراب ہوسکتے ہیں کیونکہ دواخانے مریضوں سے بھر چکے ہیں۔ کوروناوائرس کے بحران کے آغاز کے بعد فرانس میں انٹنسیو کیر یونٹ میں بستروں کی تعداد 5 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کردیا گیا ہے۔