فرانس میں ایک لڑکی کا بہیمانہ قتل

   

پیرس : فرانس میں ایک بارہ سالہ لڑکی کیوحشیانہ قتل کے واقعے نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔فرانسیسی پولیس کا کہناہے کہ ایک 12 سالہ اسکول کی طالبہ کو پر اسرار طور پر قتل کیا گیا اور اس کا سر تن سے جدا کرنے کے بعد سر پر10 کا عدد لکھا گیا ہے۔یہ واقعہ شمال مشرقی پیرس میں پیش آیا جہاں بچی اپنے والد کے ساتھ رہ رہی تھی۔کیس سے واقف ایک ذریعے اور عدالتی ذریعے نے بتایا کہ پولیس نے جرم میں ملوث ہونے کے شبہ میں چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔کیس کی تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات 11 بجے ایک بے گھر شخص نے ایک عمارت کے اندرونی صحن میں ایک لڑکی کی لاش پر مشتمل ایک مبہم باکس ملنے کی اطلاع دی۔ کیس کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ طالب علم کی لاش کپڑے میں لپٹی ہوئی تھی اور باکس کے آگے دو ہینڈ بیگ تھے۔پبلک پراسیکیوشن آفس کے مطابق یہ باکس اس عمارت کے نیچے سے ملا تھا جہاں لڑکی رہتی تھی۔کیس سے واقف ذرائع کے مطابق ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ طالبہ کا سر تقریباً الگ ہو چکا تھا اور اس کے جسم پر 10 نمبر لکھا گیا تھا۔لاش کی دریافت کی خبر کا انکشاف کرنے والے آزاد صحافی کلیمنٹ لیناؤ کی جانب سے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ سفید کپڑوں میں پولیس رات کو جائے وقوعہ پر کام کر رہی تھی۔