فرانس میں ہیڈ اسکارف پر پابندی غلط: یو این کمیٹی

   

نیویارک :اقوام متحدہ کے مطابق فرانسیسی اسکولوں میں طالبات کے ہیڈ اسکارف پہننے پر پابندی لگا کر فرانس شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا۔ یہ فیصلہ عالمی ادارے کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے سنایا۔ جنیوا سے ملی اطلاعات کے مطابق فرانسیسی حکام ایک اسکول میں ایک خاتون کی طرف سے ہیڈ اسکارف پہن کر آنے کی وجہ سے اس پر پابندی لگا کر انسانی حقوق کے ایک بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔اس بارے میں ایک شکایت 2016میں ایک ایسی فرانسیسی خاتون شہری کی طرف سے دائر کی گئی تھی، جو 1977میں پیدا ہوئی تھی۔اس خاتون کا نام، مذہب اور دیگر شناختی کوائف اس کے وکیل کی درخواست پر ظاہر نہیں کیے گئے۔اس درخواست پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کمیٹی نے کہا کہ فرانسیسی حکام کا اس خاتون پر اس کے ہیڈ اسکارف کے باعث پابندی لگا دینے کا فیصلہ شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی کنوینشن کے منافی تھا۔