آرلنگٹن (ٹیکساس)، 15جولائی (یو این آئی) اسپین کی فٹ بال ٹیم کے کوچ لوئس ڈی لا فوینتے نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم اس وقت دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور فرانس کو شکست دینے کے بعد کھلاڑی خود کو ناقابلِ شکست محسوس کر رہے ہیں۔منگل کو ڈلاس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں اسپین نے میکل اویارزابال کے پہلے ہاف میں پنالٹی پر کیے گئے گول اور وقفے کے بعد پیڈرو پورو کے گول کی بدولت فرانس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ڈی لا فوینتے نے کہا، ”ہم خود کو ناقابلِ شکست محسوس کر رہے ہیں۔ فرانس کا مقابلہ دنیا کی بہترین ٹیم سے تھا اور ہم نے انہیں شکست دی۔ مجھے اپنے کھلاڑیوں کے عزم، اتحاد اور صلاحیت پر فخر ہے ۔ ان کا کھیل شاندار رہا اور آج کا میچ بھی لاجواب تھا۔ جو کام مشکل دکھائی دیتا ہے ، یہ ٹیم اسے آسانی سے انجام دے دیتی ہے ۔انہوں نے فائنل میں بھی بہتر مظاہروں کے لئے عز م ظاہر کیا ہے ۔