فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی شادی

   

ممبئی ۔ فلم اداکار فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر ہفتہ کے روز کھنڈالہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ شادی نہ تو مراٹھی رسم و رواج کے مطابق ہوگی اور نہ ہی ان کا نکاح ہوگا بلکہ یہ جوڑا خود تحریری عہد کے ذریعہ رشتہ ازدواج میں بندھ گیا۔ دونوں اپنی شادی بہت سادگی سے کرنا چاہتے تھے۔ شادی سے پہلے کی رسومات 17 فروری سے شروع ہو چکی تھیں۔ مہندی اور سنگیت کے پروگرام کے بعد کھنڈالہ میں فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی شادی ہوئی جس میں 50 لوگوں کو مدعو کیا گیا ، جن میں سمیر کوچر، مونیکا ڈوگرا، رتیش سڈوانی، ریا چکرورتی، شاہ رخ خان اور رہتک روشن، میانگ چانگ، گورو کپور شامل ہیں۔