فرضی دستاویز پر 26 سال سے ملازم ٹیچر برخاست

   

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع بیسک ایجوکیشن افسر بھوپیندر سنگھ نے محکمہ میں گزشتہ 26 سال سے فرضی دستاویز پر زیر ملازمت ٹیچر کو برخاست کر دیا۔ ضلع بیسک ایجوکیشن افسر بھوپیندر سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ ترقیاتی بلاک بہار علاقے کے کلیان گڑھ نگرہن کا پوروا کا رہائشی نند کشور اسی بلاک کے پرائمری اسکول اترسوئی میں تعینات تھا ،جس کے خلاف اس کے گاوں کے چندریکہ پرساد مشرا نے وزیراعلی پورٹل پر فرضی دستاویز پر ملازمت کرنے کی شکایت کی تھی ۔شکایت پر نوٹس جاری کر ہائی اسکول کی مارک شیٹ و سرٹیفکیٹ طلب کی گئی ۔یوپی بورڈ نے مارک شیٹ و سرٹیفکیٹ کی توثیق میں انکشاف کیا کہ نند کشور 1975 کے ہائی اسکول کے امتحان میں شامل ہوا ،جس میں اس کو صرف 48 نمبر حاصل ہوئے تھے ،اس میں اس کی پوم پیدائش کی تاریخ 28 اکتوبر 1958 تھی ،پھر دوسری مرتبہ اس نے 1984 میں ہائی اسکول کے امتحان میں 312 نمبر حاصل کیا ،جس میں یوم پیدائش کی تاریخ تبدیل کر 28 اکتوبر 1964 کر دی گئی ۔اس کی تقرری 31 جولائی 1997 میں معاون ٹیچر کے عہدے پر ہوئی تھی۔26 سال کی ملازمت کے بعد فرضی دستاویز کے انکشاف کے بعد جمعہ کو برخاست کر دیا گیا۔