جونپور : مرکزی وزارت داخلہ کے تحت قومی فرقہ وارانہ ہم آہنگی سیل اور ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے بزنس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مشترکہ زیر اہتمام 7روزہ قومی فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہفتہ ‘فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں خواتین کا کردار’ کے موضوع پر جمعہ کو ایک روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔آج یہاں ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر نرملا ایس۔ موریہ نے کہا کہ خواتین صدیوں سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ بچوں کی پہلی استاذ ان کی ماں ہوتی ہے ۔ خواتین بچپن سے ہی اپنے بچوں کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا سبق دیتی رہتی ہیں اور معاشرے کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں پیش پیش رہتی ہیں۔