فزیوتھراپی کے دوران خاتون سے بوسہ و دست درازی، فزیوتھراپسٹ کے خلاف مقدمہ

   

حیدرآباد ۔ 27 جون (سیاست نیوز) علاج کے نام پر خاتون سے مبینہ طور پر دست درازی کرنے والے ایک فزیوتھراپسٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ خاتون کی شکایت پر شنکرپلی پولیس نے زیرو ایف آئی آر کے بعد مقدمہ کو جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ بتایا جاتا ہیکہ ایک خاتون کندھے میں درد کی شکایت پر گزشتہ سال اگست کے مہینے میں موکلا میں واقع فزیوتھراپسٹ کلینک سے رجوع ہوئی تھی۔ جوبلی ہلز روڈ نمبر 35 سے تعلق رکھنے والے فزیوتھراپسٹ سنیل کمار نے ٹریٹمنٹ شروع کیا اور علاج کے نام پر اس خاتون سے اس کی اجازت کے بغیر بوسہ لیا اور جنسی طور پر خاتون کو ہراساں و پریشان کررہا تھا۔ خاتون کے اعتراض اور ڈانٹ ڈپٹ پراس فزیوتھراپسٹ نے اس سے معافی مانگی تھی۔ خاتون فزیوتھراپسٹ کی حرکت کے سبب شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھی اس نے کونسلنگ بھی حاصل کی اور بالآخر اس کے خلاف شکایت کردی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع