فسادات کا اشارہ لیڈروں نے دیا، حکومت سوتی رہی، اگر چاہتی تو فسادات روک سکتی تھی: سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری

,

   

نئی دہلی: سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے شمالی مشرقی دہلی میں پیش آئے فسادات پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ مرکزاور حکومت چاہتی تو یہ فسادات روک سکتی تھی۔ ان سب کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے۔ حامد انصاری نے کہا کہ فسادات کیلئے ایک طرح سے لیڈروں نے اشارہ دیا تھا۔ عوام ان کے بیانات سے اچھی طرح واقف ہیں۔ وہ ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی میں قتل عام پہلے بھی ہوئے لیکن پہلے قتل عام باہر والے حملہ آور کروایا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ1947 میں جو کچھ ہوا سب سے بھیانک تھا لیکن یہ پہلی بار ہے جب سب کہہ رہے ہیں کہ حکومت نے روکنے کی کوشش بھی نہیں کی۔ واضح رہے کہ شمالی مشرقی دہلی میں پیش آئے فسادات میں تاحال 47 افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔