فش بھرتہ

   

اجزا: فش ایک کلو، لونگ ایک چائے کا چمچہ، کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ، خشک دھنیا دو چائے کے چمچے، نمک دو چائے کے چمچے،گھی ایک پاؤ،الائچی ایک چائے کا چمچہ، ادرک ایک چھوٹی گانٹھ، لال مرچ چار چائے کے چمچے، کیلے کے چند پتے۔
ترکیب: فش کو نمک اور آٹے سے اچھی طرح دھولیں بعد ازاں اس کے پارچے بنالیں۔ پھر ان پر ادرک کا عرق اور نمک ملا کر ایک دن پڑا رہنے دیں۔ پھر ان میں دھنیا ملا کر کیلے کے پتوں میں رکھیں اور پتوں کو دس بل دے کر گرم راکھ میں دبا دیں۔ پھر نکا ل کر کوٹیں۔اب پیاز گھی میں لال کریں۔اس گھی میں فش بھونیں اور گرم مصالحہ چھڑک کر تناول فرمائیں۔