فصلوں کے نقصان سے متاثرہ کسانوں کی امداد کا مطالبہ

   

سنگاریڈی میں چنتا پربھاکر کے بشمول دیگر بی آر ایس قائدین کی کلکٹر کو یادداشت

سنگاریڈی۔ 2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگا ریڈی و صدر ضلع بی ار ایس پارٹی ضلع سنگاریڈی، مانک راؤ رکن اسمبلی ظہیرآباد، منجو شری جے پال ریڈی چیئرمین ضلع پریشد نے کلکٹریٹ سنگاریڈی میں ڈی آر او کو ایک یاداشت پیش کرتے ہوئے ریاست میں خشک سالی کی وجہ سے کسانوں کی فصلوں کو نقصان ہوا ہے چنانچہ حکومت کسانوں کو 500 روپے فی کوئنٹل بونس ادا کریں. چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگا ریڈی نے کہا کہ کانگریس حکومت کسانوں سے جو وعدے کیے تھے اس پر عمل نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کسانوں کو آفت سماوی کا سامنا نہیں ہے بلکہ کانگریس حکومت کی آفت کا سامنا ہے۔حکومت کسانوں کو 25 ہزار روپے فی ایکڑ معاوضہ اور 500 سو روپے بونس دے اور باقی فصلوں کو بھی بونس کے ساتھ خریدے۔کسانوں کو 24 گھنٹے معیاری بجلی فراہم کی جائے۔کانگریس پارٹی نے ترقیاتی کاموں پر ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ کانگریس پارٹی کی سوچ کسانوں کے لیے نقصاندہ ثابت ہو رہی ہے اگر حکومت کسانوں کے مسائل پر توجہ نہیں دیتی ہے تو سابق چیف منسٹر کے سی آر کے ہدایت کے مطابق 6 اپریل کو ضلع سنگا ریڈی میں حکومت کے خلاف دھرنا منظم کیا جائے گا۔