فضائیہ کو سخت اور مختصر آپریشنز کیلئے تیار رہنا چاہیے : ایئر چیف مارشل

   

نئی دہلی: فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال کے پیش نظر، فضائیہ کو ‘شارٹ نوٹس’ پر سخت اور چھوٹی مہم کے لئے ہمیشہ تیار رہنا ہوگا۔ایئر چیف مارشل چودھری نے فضائیہ کے ‘فوجی سازوسامان ‘ سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے آپریشنز کے لیے فوجی سازوسامان سے متعلق طریقوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پس منظر میں سازوسامان کے ذریعہ مدد فراہم کرنا بڑا چیلنج ثابت ہوگا کیونکہ فضائیہ کے پاس بڑے اور مختلف ساز و سامان موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لاجسٹک سسٹم کے لیے ہمیں سیمینار میں معقول سوالات کو حل کرنے کی ضرورت ہے ۔کل پرزوں کی دستیابی کو پورا کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کے لئے مانگ اور ذخیرہ کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا جانا چاہیے ۔ اس کے لیے ضرورت پر مبنی انوینٹری مینجمنٹ سسٹم پر کام کرنا ہوگا۔