فلائی دبئی کی سعودی عرب کیلئے خصوصی فضائی خدمات

,

   

دبئی ۔ دبئی کی فضائی کمپنی فلائی دبئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے اپنے شہریوں اوربیرونی ممالک کے افراد کو وطن پہنچانے کے لئے کل 3 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ الامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی کے ترجمان نے بتایا کہ دو پروازیں جدہ سے اور ایک پرواز ریاض کے لئے چلائی جائے گی۔ فلائی دبئی کے بموجب یہ پروازیں غیر سعودی مسافروں کو دبئی لے جانے کے لئے مختص ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ اتوارکو سعودی عرب نے دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر اپنے یہاں بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔