فلاحی اسکیمات کی عمل آوری میں تلنگانہ سرفہرست

   

بھونگیر میں یوم تاسیس تقریب، رکن اسمبلی پی شیکھر ریڈی کا خطاب

بھونگیر /11 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بھونگیر پی شیکھرریڈی نے کہا کہ فلاحی اسکیمات کی عمل آوری میں ریاست تلنگانہ سرفہرست مقام پر ہے۔چیف منسٹر چندراشیکھرراو نے ریاست تلنگانہ کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبودی کیلئے متعدد اسکیمات کو متعارف کیا ہے۔وہ آج بھونگیر میں مقامی اے کے پیالس فنکشن ہال میں دس سالہ یوم تاسیس تقریبات کے سلسلہ میں حکومت کی مختلف فلاحی اسکیمات سے متعلق تقریب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر پی شیکھرریڈی نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبودی ہی بی آر ایس حکومت کا نصب العین ہے۔اسی مقصدکے تحت فلاحی اسکیمات کو متعارف کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے شادی مبارک وکلیان لکشمی اسکیمات کے ذریعہ غریب ومتوسط طبقہ کی لڑکیوں کو مالی امداس فراہم کیا۔اسی طرح کسانوں کی ترقی کیلئے رعیتو بندھو،رعیتو بیمہ،24 گھنٹے مفت برقی سربراہی اور دیگر فلاحی کاموں کو انجام دیا گیا ہے۔تاکہ زرعی شعبہ کو منفعت بخش بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ گریجنوں کی ترقی اور حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کروانے کیلئے کئی تانڈوں کو گرام پنچایت کے طور پر ترقی دی گئی۔اسی طرح جدید اضلاع کی تشکیل کے ذریعہ عوام کو تمام سہولیات فراہم کی گئی ہے۔یہ بی آر ایس حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہریتا ہرم پروگرام کے تحت جنگلات میں اضافہ کیا گیا۔جس کے ذریعہ ماحولیات کی صاف صفائی انجام دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ آندھرپردیش ریاست میں آبی قلت سے عوام پریشان تھی۔کئی علاقوں میں فلورئیڈ سے عوام پریشان تھی۔مشن بھگیرتا کے ذریعہ گھرگھر آبی سربراہی کے کام انجام دئے گئے جس کے ذریعہ صاف وشفاف پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ برقی قلت کو دور کرنے کیلئے چیف منسٹرکے سی آر نے دوراندیشی سے کام کیا۔اور آج برقی کی مسدودی کی کوئی شکایت نہیں ہے۔24 گھنٹے برقی سربراہی کے ذریعہ عوام کو برقی قلت سے دور رکھاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلاحی اسکیمات پر اولین ترجیح دیتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر ملک بھر میں ریاست تلنگانہ کو سرفہرست مقام پر لایا ہے۔بعد ازاں شادی مبارک اسکیم کے تحت منظور کردہ 67 کلیان لکشمی کے 369 اور دلت بندھو اسکیم کے تحت منظور 3 چیکس استفادہ کنندگان کے حوالے کیا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر پمیلاستپتی،ایڈیشنل کلکٹر دیپک تیواری،صدرنشین بلدیہ انجنیلو،اراکین بلدیہ کرن کمار،عظیم الدین،پرمود کمار،معاون رکن بلدیہ اقبال چودھری،بی آر ایس پارٹی اقلیتی سیل ٹاون صدرکاظم احمد،امیرالدین،نعیم اور دیگرموجود تھے۔