نئی دہلی: ملک بھر میں مرکزی حکومت کی اسکیموں کے فوائد سے عوام کو بیدار کرنے کے مقصد سے ایک اہم پہل میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 نومبر کو کھونٹی، جھارکھنڈ سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز کرایا تھا۔ فوری خدمات کی سہولت کیلئے محکمہ ڈاک، محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے ذریعے مختلف کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کے بارے میں آگاہ کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے شروع کی گئی گئی اس یاترا کا مقصد عوای بیداری پیدا کرنا اور فلاحی پروگراموں کے فوائد براہ راست لوگوں تک پہنچانا ہے ۔ ’’جن جاتیہ گورو دیوس‘‘ کے موقع پر وزیر اعظم نے سرکاری اسکیموں کے پیغامات لے جانے والی خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ IEC وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت آن اسپاٹ خدمات کے ایک حصے کے طور پر گرام پنچایتوں میں آئی ای سی وین کے رکنے کے مقامات پر ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔