فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بیانات سراسر غلط : تحریک فتح

   

غزہ : تحریک فتح نے غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے حوالے سے حماس کے رہنما اسامہ حمدان کے بیانات کی مذمت کی ہے اور انہیں ’’بے بنیاد‘‘ قرار دیا ہے۔تحریک فتح کے ترجمان حسین حمایل نے کہا کہ حمدان کے بیانات ناقابل قبول ہیں۔ یہ بیان ہماری قیادت اور نقل مکانی کو مسترد کرنے والے لوگوں کے موقف کی خدمت نہیں۔حمایل نے مزید کہا کہ حماس کو یہ سمجھنا چاہیے کہ فلسطینی شہری کی جان متعصبانہ مفادات سے زیادہ اہم ہے۔ انہیں ایسی سمت میں بات کرنی چاہیے جو فلسطینی عوام کی خدمت کرے اور یہ معاملہ فلسطینیوں کے خون کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے۔ جمعرات کو فتح موومنٹ کے موبلائزیشن اینڈ آرگنائزیشن کمیشن کے ترجمان عبدالفتاح دولہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حمدان کے بیانات ’’خطرناک ہیں اور غزہ کے لوگوں کو سیناء میں بے گھر کرنے کے خیال کو قبول کرنے کا عوامی اشارہ ہیں‘‘۔