فلسطینیوں کی پرامن احتجاجی ریلی پر صیہونی فوج کا حملہ، کئی مظاہرین زخمی

   

نابلس:قابض اسرائیلی فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں بیت دجن نامی قصبے میں بستیوں کی مذمت میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے.فلسطینی ہلال احمر نے کہا ہے کہ اس کے امدادی کارکنوں نے 22 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ یہ شہری ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ 75 فلسطینی مظاہرین زہریلی آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر ہوئے۔نابلس میں مقامی کمیٹی نے بستیوں اور زمینوں پر لوٹ مار کے خلاف ہفتہ وار مارچ میں شرکت کی اپیل کی تھی۔بیت دجن گاں کئی مہینوں سے قابض افواج کے ساتھ زمینوں پر قبضے کا خطرہ دیکھ رہا ہے۔