فلسطینی بچہ تکلیف میں بھی قرآن مجید کی تلاوت کرتا رہا

,

   

غزہ : فلسطین میں جہاں مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم جاری ہے ، وہیں اپنی مٹی سے محبت انہیں شہادت سے ہم کنار کررہی ہے ۔ ایک ایسی ہی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کررہی ہے جس میں معصوم بچہ قرآن کی تلاوت کررہا ہے ۔ فلسطینی بچوں ، خواتین ، بوڑھوں کو جہاں اسرائیلی فوج اپنے ظلم کا نشانہ بنارہی ہے وہیں فلسطینی بچے بھی اب اسرائیل درندگی پر ہار ماننے کو تیار نہیں ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں ایک معصوم بچے کو دیکھا جاسکتاہے جو کہ زخموں سے چور ہے لیکن آنکھوں میں آنسو نہیں اور چہرے پر خوف نہیں ۔ اسپتال میں موجو د یہ بچہ اپنے زخموں پر پٹی لگوا رہا ہے ، تاہم اسی دوران اس کے لبوں پر قرآن مجید کی تلاوت تھی ۔ عام طور پر کم عمر بچے جب کبھی چوٹ لگے یا زخم آئے تو تکلیف کے باعث روتے ہیں لیکن اس کم عمر کی آنکھوں میں موجو د جذبہ اور لبوں پر قرآن مجید کی تلاوت اس بات کی طرف اشارہ کررہا ہے کہ آنے والی فلسطینی آزادی کے جذبہ سے سرشار ہے ۔