فلسطینی خاتون کے جنازے پر اسرائیلی فوج کا حملہ

   

غزہ : قابض اسرائیلی فوج مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی خاتون کے جنازے کے جلوس پر جمعہ کو حملہ کیا ۔ اس واقعے سے مئی کے وسط میں غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں صحافی شیریں ابوعاقلہ کے جنازے پر حملے کے واقعے کی یاد تازہ ہوگئی ہے ۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی خاتون کا جنازہ شمالی الخلیل میں بیت امر کے مقام پر قبرستان لے جایا جارہا تھا ۔ اس دوران قابض فوج نے جلوس کے شرکا کو روک دیا ۔ فلسطینیوں نے قابض فوج کے خلاف مزاحمت کی ۔ جنازے کے شرکا میت کے ساتھ اسرائیلی فوج کی آنسو گیس کی شیلنگ اور گولیوں کی بوچھاڑ میں قبرستان لے گئے ۔۔