فلسطینی عورتوں اور بچوں کو مارنے کاحکم میں نے دیا ہے: بن گویر

,

   

تل ابیب : اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی بن گویر نے کہا ہے کہ فلسطینی عورتوں اور بچوں کو مارنے کا حکم میں نے دیا ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق انتہائی دائیں بازو کے حامی اور نسلیت پرست وزیر ‘بن گویر’ نے کابینہ اجلاس میں کہا ہے کہ ہم عورتوں اور بچوں کو سرحدوں کے قریب جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ جو بھی سرحدوں کے قریب جانے کی جرات کرے گا اسے سَر میں گولی کھانا پڑے گی۔قبل ازیں غزّہ کو جلانے کی اپیل کرنے والے ایک اور متعصب اسرائیلی اسمبلی ممبر نیسیم واتوری نے بھی ایک دفعہ پھر غزّہ پر اسرائیلی حملوں کو جائز قرار دیا ہے۔اسمبلی سے خطاب میں واتوری نے فلسطینیوں کے لئے” دہشت گرد” کے الفاظ استعمال کئے اور کہا ہے کہ “جسے بھی گولی لگی ہے بہت اچھا ہوا ہے”۔واضح رہے کہ غزّہ کی پٹّی پر اسرائیلی حملے شروع ہوئے 131 دن ہو گئے ہیں اور اس دوران جانی نقصان کی تعداد 28 ہزار 576 تک پہنچ گئی ہے۔