صدر فلسطین محمود عبا س کا سید وقارالدین سے فون پر رابطہ۔ عید الفطر کی مبا رکبا د
حیدرآباد۔27/مئی(پریس نوٹ )۔صدر فلسطین مسٹر محمود عباس نے کہا کہ سا ری دنیا کو رونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پر یشا ن ہے تو دوسری جانب اسرائیل فلسطینی علا قوں پر قبضہ کرنے کے اپنے تو سیع پسندانہ عزائم کو بروئیکار لا رہا ہے۔صد ر محمود عباس نے کہا کہ فلسطین کی آ زادی تک ہماری جدوجہد جا ری رہے گی۔ انہوں نے اس خصوص میں بھا رت کی عوام بالخصوص حکومت ہند کی ہمیشہ فلسطین کو تا ئید وحما یت حا صل رہی ہے۔ جناب محمود عباس نے چیرمین انڈ و عرب لیگ حیدرآباد مسٹر سید وقارالدین کو فون پر عید الفطر کی مبارکبا د د ی اور ان کی صحت کے با رے میں دریافت کیا۔ انہوں نے سید وقارالدین چیرمین انڈ و عرب لیگ حیدرآباد کی ہند عرب تعلقا ت بالخصوص فلسطینی کا ز کیلئے ان کی گرا نقدر خد ما ت ستا ئش کی۔مسٹر محمود عباس نے کہا کہ وہ اپنے آئندہ دورہ ہند کے موقع پر حیدرآباد ضرور تشریف لائیں گے۔ سفیر فلسطین متعینہ ہند نئی دہلی مسٹر عد نا ن ابو الحا ئجا نے جنا ب سید وقارالدین کو بتایا کہ صدر فلسطین ن سا رے عا لم میں اپنے رفیقوں کو آج عید الفطر کی مبا رکبا د دی اورخیر سگالی پیا ما ت روا نہ کیے ہیں۔ یہا ں اس بات کا تذکرہ ضرور ی ہے کہ صدر فلسطین مسٹر محمود عباس نے فلسطین کا عظیم نشان اسٹا رآ ف یر و شلیم بطور خاص عطاکیا ہے۔یہ نشان حا صل کر نیو الے جناب سید وقارالدین تیسرے شخص ہیں۔