فلسطین او راسرائیل نیشنل اتھاریٹی نے 3-6ماہ کے لئے یکطرفہ اقدامات کے خاتمے کے لئے فوری طور پر کام کرنے کے لئے اپنی مشترکہ تیاری اورعزم کااعادہ کیا۔

,

   

فلسطین او راسرائیل کا کشیدگی میں کمی پراتفاق
قاہرہ۔مذکورہ فلسطینی اتھاریٹی او راسرائیل نے سکیورٹی‘ استحکام اور امن برائے فلسطینی اوراسرائیلی عزم کا اعادہ کیاہے۔

مصر کے بحیرہ احمر کے تفریحی شہر شرم الشیخ میں دونوں فریقین‘ مصر‘ اردن اور امریکہ کے حکام کے درمیان میں ہونے والی ملاقات کے بعدجاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق فریقین نے زمینی سطح پر کشیدگی میں کمی کی ضرورت کو تسلیم کیا‘ جس کی روک تھام کے لئے مزیداقدامات کیے جائیں گے۔

تشدد کے ساتھ ساتھ اعتماد سازی کے اقدامات پر عمل کرنا اور براہ راست بات چیت کے ذریعے بقایہ مسائل حل کرنا ہے۔۔زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق فلسطین او راسرائیل نیشنل اتھاریٹی نے 3-6ماہ کے لئے یکطرفہ اقدامات کے خاتمے کے لئے فوری طور پر کام کرنے کے لئے اپنی مشترکہ تیاری اورعزم کااعادہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق اس میں چارماہ کے لئے کسی بھی نئے بازآبادکاری یونٹس پر بات چیت روکنے او رچھ ماہ کے لئے کسی بھی چوکی کی اجازت روکنے کا اسرائیلی عہد بھی اس میں شامل ہے۔

دونوں فریقین نے اپنے درمیان میں ہونے والے تمام سابقہ معاہدوں‘ خاص طور پر موجودہ معاہدوں کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے (اے)میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے فلسطینی نیشنل اتھاریٹی کے قانونی حق کے لئے اپنے غیرمتزلزل عزم کا بھی اعادہ کیااور وہ اس مقصد کو حاصل کرنے کی طرف مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے تشدد‘ اشتعال انگیزی اور اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کو روکنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک طریقہ کار تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا۔فریقین نے یروشلم کے مقدس مقامات پر تاریخی جمود کو برقرار رکھنے کے عزم کابھی اعادہ کیا‘ لفظی اور عملی طور پر اور اردن کے ہاشمی نگرانیت کی اہمیت کا اعادہ کیاہے۔

اس سال کی ابتداء سے فلسطین او اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ فلسطین کی وزرات صحت نے کہاکہ اس سام میں ا ب تک اسرائیلی سپاہیو ں کے ہاتھوں 89فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں وہیں اسرائیل کے تعداد دیکھاتی ہے کہ فلسطینیوں کے حملے میں 14اسرائیل مارے گئے ہیں۔