فلسطین میں نئی حکومت نے حلف لیا

   

رملہ ، 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی صدر محمود عباس نے دیرینہ حلیف جو غزہ کے حماس حکمرانوں کے ناقد اور اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت جاری رکھنے کے حامی ہیں، ان کی قیادت میں نئی حکومت کو حلف دلایا۔ عباس نے مغربی کنارہ میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے آج وزیراعظم محمد اشتائب کی قیادت میں نئی کابینہ کی حلف برداری قبول کرلی۔